ضلع بیدر سے

بسواکلیان: خواجہ معین الدین کی ڈائریکٹر پی کے پی ایس(PKPS) انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پروگرام

بسواکلیان: 31/جنوری (کے ایس) جناب خواجہ معین الدین پیش امام ڈائریکٹر پی کے پی ایس(PKPS) بسواکلیان کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پروگرام کا انعقادکر ناٹک پبلک اسکول ہلسور روڈ بسواکلیان میں عمل میں آیا۔

اس موقعہ پر میر تحسین علی جمعدار نے بتایا کہ پہلی بار بسواکلیان سے زرعی شعبہ میں کسی مسلمان کا انتخاب کیا گیا جو بڑی خوشی کی بات ہے۔ انکی کامیابی سے مسلم زرعی پیشہ افراد کو ایک طاقت ملےگی اور انکی نمائندگی ہوگی۔

اس تقریب میں میں اسمعیل بیلکونی سابقہ رکن بلدیہ،میر تحسین علی جمعدار رکن وقف بورڈ ریاست کر ناٹک،خواجہ سرتاج الدین سینئیر صحافی بسواکلیان خواجہ سرتاج الدین، جناب خلیل احمد صاحب،عبد الرحیم بیڈ با لکندہ، حافظ عمران صاحب،مو لا نا اظہر رشاعتی مدرسہ کر ناٹک پیلک اسکول، زبیر نواز وغیرہ مو جود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!