علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

عبدالحنان ضلعی صدر، یوسف ثقلین مقامی صدرایس آئی او، رائچور منتخب

رائچور: 11/جنوری (پی آر) شعبہ نشرواشاعت ایس آئی او، رائچور کی اطلاع کے مطابق ایس آئی او، رائچور ضلع کے ممبران نے عبدالحنان کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رائچور ضلع کا صدر منتخب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی جنرل سیکرٹری ایس آئی او کرناٹک جناب عاصم جواد کی زیر نگرانی منعقد اس انتخابی کاروائی میں یہ اعلان خود عاصم جواد نے کیا-

واضح رہے کہ تنظیم کے یہاں 2 سال کی ایک میقات ہوا کرتی ہے، جبکہ مقامی اور ضلعی سطح پر 1 سال کے لیے مقامی ذمہ دار کاانتخابات ہوا کرتے ہیں ۔اسلامک سنٹر مولانا محمد سراج الحسن رحمۃ اللہ علیہ آڈیٹوریم میں منعقد ضلع ممبروں کے اجلاس میں جنوری تا دسمبر 2021 کے لیے برادر عبدالحنان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اس کے ساتھ مقامی صدر ایس آئی او رائچور کا الیکشن ہوا، جس میں محمد یوسف ثقلین صدر مقامی رائچور منتخب ہوئے، اس سے پہلے کی میقات میں بھی وہ صدر مقامی تھے، پھر دوبارہ منتخب ہوئے۔ یوسف ثقلین بی ایس سی کے طالب علم ہیں۔ امیر مقامی و ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند رائچور نے دونوں کے حق میں اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ نومنتخب ذمہ داران کو تنظیم و اسلام کے کاز کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے میں طاقت اور ذرائع مہیا کرے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!