ضلع بیدر سے

لیلین پبلک اسکول راجیشور میں اتھلیٹک میٹ کا آغاز

ہمنا آباد: 31/جنوری (ایس آر) لیلین پبلک اسکول راجیشور میں اتھلیٹک میٹ 2020آغاز ہوا،اس تقریب کا آغاز مشعل روشن کرتے ہوئے کیا گیا،اس موقع پر اسکولی طلبہ کی جانب سے مشعل کے ساتھ ایک ریالی نکالی گئی جو راجیشور کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے اسکول کو پہنچی،بعدا زاں اسکول میں تقریب منعقد ہوئی جسکا آغاز ڈاکٹرسرینواس سولے گاؤں نے کیا،نشاط خانم نے قرآت کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کی خطبہ استقبالیہ کنچنامُدرسہ نے پیش کیا اور تمام معزز مہمانوں کی شال پوشی وگُلپوشی کی گئی۔

مہمانوں نے تمام گروپس کے طالب علموں سے ملاقات کی طلبہ نے مشعل اپنے ہاتھوں میں لیکر میدان کے چکر لگاتے ہوئے اتھلیٹک میٹ کا آغاز کیا۔اس موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے طالب علموں کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔اس خصوصی موقع پر الحاج محمد نقیب خان بانی اسکول،محمد نجیب خان،نورخان،شیخ چاند پاشاہ،ستیش،عبدالصمد،تاج الدین گُلفروش،نور مومن،ابرار حُسینی،محمد ہارون،کڑپتی،وکرم پوستار،سیدہ جبین کے علاوہ دیگر اسکولی عملہ موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!