بسواکلیان میں قرآن کا پیغام برادرانِ وطن کے نام، 25، 26 اور 27 نومبر کو ہوگا قرآن پروچن پروگرام: جماعت اسلامی
بسوا کلیان: 3/نومبر (وائی اے)جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کی جانب سے برادران وطن تک قرآن مجید کا پیغام پہنچانے کی غرض سے 25 26 اور 27 نومبر 2019 کو کو شہر کے تھیر میدان میں واقع سبھا بھون میں سہ روزہ قرآن پروچن پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں آج بروز اتوار کو جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے ہفتہ واری اجتماع میں قرآن پرو چن کے پوسٹرز کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
اس موقع پر جناب کلیم عابد صاحب منصوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان محمد نعیم الدین صاحب معاون امیر مقامی جناب الطاف امجد صاحب ناظم شعبہ دعوت میر اقبال علی ، میر احمدعلی منشی، حافظ نصیر الدین امام و خطیب مسجد ابراہیم آٹو نگر، حافظ و قاری اظہار الحق صاحب ناظم شعبہ اسلامی معاشرہ ، حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان کے علاوہ ارکان وکارکنان موجود تھے۔
اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ناظم شعبہ دعوت نے تمام مسلمان بسوا کلیان سے سے گزارش کی ہے کہ قرآن کے پیغام کو برادران وطن تک پہنچانے والے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ برادران وطن کو اس پروگرام کا حصہ بنائیں اور دعوت حق اور دعوت الی اللہ کے لئے انجام دینی دی جانے والی اس کڑی میں اپنی عملی کوشش کے ساتھ برادران وطن کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا تعاونِ عمل پیش کریں۔