ضلع بیدر سے

شیوانند منٹھالکر بی جے پی کے ضلعی صدر منتخب ہونے پر اقلیتی قائدین نے پیش کی تہنیت

ہمنا آباد: 31/جنوری (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے شیوانند منٹھالکر کو بھارتیہ جنتا پارٹی بیدر ضلع کا صدر مقرر کیا ہے انکو ضلعی صدر بنانے پر انکے حامیوں نے ہمناآباد میں زبردست آتش بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے شیوانند منٹھالکر کی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی گئی۔

اس خصوصی موقع پر محمد ظہیرسنئیر اقلیتی قائد، سید الیاس مہدی ضلعی اقلیتی مورچہ صدر، مرزا حبیب بیگ، محمد عبدالستار،راگھوجاجی کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!