ریاستوں سےمہاراشٹرا

مدرسہ حسینیہ اور جماعت اسلامی ہند ناگپور نے یوم جمہوریہ منایا

ناگپور: 27/جنوری (پریس ریلیز) ڈاکٹر عبدالرشید میڈیا سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ناگپور کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جعفر نگر میں واقع “مدرسہ حسینیہ” میں “یوم جمہوریہ” کے موقع پر پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں مدرسہ کے اساتذہ مولانا زید ندوی اور مولانا رحمت اللہ نے “ہندوستان کی آزادی میں علماء کا نمایاں کردار ” کے عنوان پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر مدرسہ کے صدر حافظ سید یاسین ، تعلیم نگراں حافظ محمد صابر ، مولانا عبدالرحیم ندوی ، مولانا بلال ندوی ، مولانا محمد مدثر ،حافظ اشفاق احمد ، قاری محمد سلمان ، قاری محمد عرفان ، محمد نفیس ، قاری محمد نوشاد ، مولانا فخر الحسن، مولانا نشیط حسین ، شکیل خان , عرفان نانا ، جماعت اسلامی ہند ناگپور سے ڈاکٹر محمد عبدالرشید اور مدرسہ کے طلباء موجود تھے۔ طلباء میں سے حافظ ولی اللہ اور ارقم نیازی نے ترانہ پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ نظامت کی ذمے داری مفتی قاری اسحاق احمد نے ادا کی۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک اور پروگرام ” ناگپور جماعت اسلامی ہند” کی شعبہ خواتین کی جانب سے شاردا مندر ، پونی اسکول ، بھان کھیڑا کے سامنے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ، اشرف بیلم نے “یوم جمہوریہ کی اہمیت” اور ناگپور یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی ، تلسا تائی نے”ملک کے اتحاد و سالمیت” پر روشنی ڈالی۔ بچوں میں فاطمہ فاروقی ، علیشہ ناز ، نبیلہ پروین نے قومی ترانہ پیش کیا۔
پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ بہت سی خواتین جیسے زاہدہ انصاری ، رومانہ کوثر ، بھاگرتی ، شاردا، گیتا وغیرہ بہت سی بہنوں نے پروگرام میں حصہ لیا- پروگرام کی نظامت رضیہ سلطانہ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!