علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

گلبرگہ میں زراعت کے ماہرین کا اجلاس، معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کی شرکت

بسواکلیان: 26/اکٹوبر (کے ایس) پیشہ زراعت حلال زرق کااہم پیشہ ہے، جس میں کوئی ملاوٹ کا شعائبہ نہیں ہو سکتا،اس لئے پیشہ زرعت میں مو جو دہ دور کے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا مہارت حاصل کرکے پیشہ زراعت میں ترقی کی بلندیوں تک پہنچنا چاہئیے اس کے لئے ماہرین زراعت پیشہ حضرات کے زرین مشوروں اور ان کے تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئیے۔ اسلام میں حلال رزق کی تاکید کی گئی ہے اس لئے پیشہ زراعت کو اپنا کر حلال رزق حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے گلبرگہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے زرعی پیشہ حضرات کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

گلبرگہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ہدایت سنٹر میں بلا لحاظ مذہب و ملت زراعی پیشہ افراد کو طلب کیا گیا، جن میں مختلف زرعی پیشہ افراد نے مختلف مقامات سے آکر اپنی اپنی رائے پیش کیا اس کے نتیجے کے طور پر ایک اڈھاک کمیٹی تشکیل دی گئی اور بہت جلد ایک میٹنگ طلب کرکے ایسے کسان جو اپنے وسائل پیدا کریں انہیں مختلف سرکار ی اسکیمات کو حاصل کرنے کی دعوت دی جائے گی جو قابل ذکر ہے۔

اجلاس میں افضل پور سے تعلق رکھنے والے بزرگ پیشہ زرا عت کے متعلق اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔ بتایا جاتا ہے کہ موصوف افضل پور میں مختلف زرعی کمیٹیوں سے وا بستہ ہیں اور انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شعبہ زراعت اپنی تحریک میں شامل کرنے پر اور بلا مذہب و ملت شعبہ زراعت تر قی و ترویج کو اپنانے پر مبا رکباد بھی دی اور انہوں نے کہا کے میرے زرعی تجر بات کو میں پیش کروں گا تاکہ ملک کی ترقی کرناٹک کی ترقی ہوسکے۔

اس موقعہ پر تبریز صاحب، انعامدار صاحب، راج دیوان،آرگو فارمس کے ذمہ دار،لطیف پٹیل، رفیق احمد گادگی، سیدساجد سلیم گلبرگہ، اقبال صاحب گلفروش، بسواکلیان سے خواجہ سرتاج الدین، اولیا پاشاہ کے علاوہ یادگیر، بسواکلیان، ہمنا آباد، بیدر، چٹگوپہ، افضل پور، گلبر گہ اور دیگر مقامات کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔اور ماہرین زراعت کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے کیا گیا، پرو گرام کی کاروائی ضیاء الحسن صاحب گلبر گہ نے چلائی۔

اس پروگرام سے عوام میں مسرت کی لہر دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!