ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک: ویلفیئرپارٹی ریاست بھرمیں 26/جنوری کو انسانی زنجیراور 30/جنوری کو احتجاجی دھرنا دینے کا کیا اعلان

بیدر: 23/جنوری (وائی آر) ویلفیئرپارٹی میڈیاکوآرڈی نیٹر جناب عزیزجاگیردارکی اطلاع کے بموجب ویلفیئرپارٹی آف انڈیا قومی سطح پرنے ”دستور بچاؤ، شہریت بچاؤ“ مہم کاآغاز کیاہے۔ جو23/جنوری تا30جنوری تک جاری رہے گی۔ اس 8روزہ مہم کے پہلے دن یعنی آج 23/جنوری کو ویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے ریاست کرناٹک کے دفتر”ویلفیئر بھون“ موقوعہ شیواجی نگر، بنگلور میں جناب حبیب اللہ خان کے ہاتھوں مہم کے پوسٹر کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔ بعدازاں پریس سے خطاب کرتے ہوئے مہم کی تفصیل بتائی اور کہاکہ یہ مہم بی جے پی کی قیادت میں حکومت کرنے والی مرکزی NDAحکومت کے لائے گئے CAAکے خلاف ہے۔ یہ قانون طبقاتی تفریق پید اکرتاہے۔ ہندوستانی سیکولرازم کو یہ ختم کردے گا۔

WPIسمجھتی ہے کہ NRC-CAA-NPR ہندوستانی عوام پر مزید بوجھ ہے کیونکہ عوام پہلے ہی اقتصادی گراوٹ، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے جوجھ رہی ہے۔ GSTاور نوٹ بندی کی غیر سائنسی منطق نے پورے دیش کی اقتصادیات کو ہلاکر رکھ دیاہے۔ 26/جنوری کو کرناٹک میں انسانی زنجیراور 30/جنوری کو ایک روزہ دھرنا رکھاگیاہے۔

اس موقع پر محترمہ طلعت یاسمین ریاستی جنرل سکریڑی WPIوومنس ونگ کرناٹک، مسٹر سری کانت سالیان ریاستی نائب صدر WPI، ایڈوکیٹ عبدالسلامFITUریاستی صدر،جناب معین الدین قمرریاستی صدر فریٹرنٹی موومنٹ کرناٹک،اور مسٹر داؤد عنبر ضلع جنرل سکریڑی WPIبنگلور، وغیرہ موجودتھے۔انھوں نے مزید بتایاکہ گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے مہم کے ریاستی کنوینرجناب مبین احمد کی زیرنگرانی آج ہی کے دن گلبرگہ، کپل، رائچور، بلاری، منگلور، پتور، اڈپی، دکشن کنڑا، گدگ،اور شیموگہ میں بھی پوسٹر کی رسمِ اجراء اور پریس سے ملاقات کاپروگرام منعقد کیاگیا۔

واضح رہے کہ اس مہم کے دوران بیدی ناٹک، وچار گوشٹھی، دھرنا ستیہ گرہ، پبلک میٹنگ، ڈورٹو ڈور مہم، کینڈل مارچ، وغیرہ کاانعقاد عمل میں آئے گا۔ جناب مبین احمد (گلبرگہ) کنوینر مہم نے تمام لوگوں سے پارٹی کی اس مہم میں شامل ہونے اور بڑے پیمانے پرتعاون کرنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!