اترپردیشخبریںریاستوں سےعلاقائی

کیا یوپی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خود سپردگی کردی ہے؟ پرینکا گاندھی

نئی دہلی: 29 جون- کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت جرائم روکنے میں ناکام ہو رہی ہے اور جس طرح سے وہاں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ ریاستی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔

محترمہ واڈرا نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے کہا’’پورے اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام من مانی کرتے گھوم رہے ہیں ۔ ایک کے بعد ایک جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ مگر یو پی بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ان کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا’’کیا اترپردیش حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے ‘‘۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!