ماتے مانکیشوری اسکالرشپ ٹسٹ میں 1800 طلبہ نے حصہ لیا
بیدر:21/جنوری (وائی آر) بنگلورکی معروف اٹامک اکادمی نے ماتے مانکیشوری پی یوسائنس کالج بیدرمیں دہم جماعت کے طلبہ سے 5لاکھ روپیوں کے ماتے مانکیشور ی اسکالرشپ اور مقابلہ جاتی داخلہ ٹسٹ میں 1800طلبہ نے حصہ لیا۔ صبح کالج آکر اپنانام درج کروانے والے طلبہ سے 100 سوالات کے کئی جوابات پر مشتمل OMR شیٹ کے لئے دوگھنٹے ٹسٹ کے لئے مختص رہے۔ ضلع کے مختلف سرکاری اور خانگی انگریزی میڈیم ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے 700اور کنڑا میڈیم ہائی اسکول کے 1100طلبہ نے پرجوش طریقے سے اس ٹسٹ میں حصہ لیا۔ جناب رمیش کلکرنی چیرمین ماتے مانکیشوری پی یوسائنس کالج بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ضلع کے طلبہ میں مقابلہ جاتی ٹسٹ میں حصہ لینے کامزاج طلبہ میں بڑھا ہے۔
وظائف کے ذریعہ غریب لیکن باصلاحیت طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لئے ماتے مانکیشوری اسکالرشپ اور داخلہ جاتی ٹسٹ منعقد کیاگیاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ نشانات کی بنیاد پر انگریزی اور کنڑا میڈیم کے طلبہ کو پہلا انعام 20ہزار، دوسراانعام 15ہزار اور تیسراانعام 10ہزار روپئے عطاکیاجائے گا۔ کنڑا اور انگریزی میڈیم کے 25طلبہ کو فی کس 5000(پانچ ہزار روپئے) وظیفہ دیاجائے گا۔ 2020کے دہم جماعت کے سالانہ امتحانات مں سب سے اچھے نمبرات حاصل کرنے والے ضلع بید رکے ذہین طلبہ کو اٹامک اکاڈمی کے تحت وظیفہ دیاجائے گا۔
کالج کے پرنسپل سریش کلکرنی، اٹامک اکیڈمی کے ڈائرکٹر راجیندر بابو، خازن وجے مانے، بنگلور کی میداوی اسٹڈی سرکل کے ڈائرکٹر گنیش شاشترگ شریدھر، ماہر تعلیم رگھونندن، انجینئر شری لوک پال، ماہرین اشخاص میں ستیش چند رپرتاپ شرما، ماتے مانکیشوری پی یوسائنس کالج انتظامی افسر لوکیش اوڈ بالے نے بہت ہی محبتوں والے لیکچردئے۔جس کو طلبہ نے اپنے لئے کافی سمجھااور مسرت کا اظہا رکیا۔ دہم جماعت میں کامیابی کے لئے کون کون سے گر اپنائے جائیں اس کے Tipsدئے گئے۔ نیٹ، جے ای ای، کے سی ای ٹی امتحانات کی تیاری کس طرح کریں اس سے متعلق باتیں بتلائیں۔ اس بات کی اطلاع ماتے مانکیشوری کالج کے ذرائع نے دی ہے۔