کلبرگی: ضلع سطح پراُردو TET کوچنگ کا انعقاد
بیدر:21/جنوری (وائی آر) ممتاز سماجی کارکن خواجہ فریدالدین کی اطلاع کے بموجب کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ کلبرگی کے زیراہتمام اردو میڈیم بی ایڈ اور ڈی ایڈ کامیاب طلبہ کے لئے TETمفت کوچنگ کا40روزہ تربیتی پروگرام بمقام گورنمنٹ TTIبرائے اناث،STBTدرگاہ روڈ گلبرگہ عمل میں لایاگیا۔ اس تربیتی وکوچنگ پروگرام کے انعقاد پر خواجہ فریدالدین نے KKRDBکے عہدیداران اور محکمہ تعلیمات کے تمام افسران کے اس اقدام کو اہلیان اردو کے لئے قابل تحسین قرار دیتے ہوئے علاقہ کے طلبہ 371(J)کے تحت تربیت حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی خواہشات کااظہار کیا۔ اور زیرتربیت طالبات عفت فاطمہ اور انجم آراء کو اردو انگریزی ڈکشنری کاتحفہ پیش کیا۔
محترمہ شانتابائی BRCگلبرگہ (شمال) SRC(نارتھ) نوڈل آفیسر TETکوچنگ پروگرام کی رہبری میں کوچنگ کلاسیس کا آغاز عمل میں لایاگیا۔ تمام صاحب ِ وسائل محترمہ زاہدہ بیگم لیکچرر TTIگلبرگہ، محمد سالار مسعودوائس پرنسپال گورنمنٹ پی یوکالج سیڑم، محترمہ انجنا کلکرنی معلمہ گورنمنٹ اردو ہائی اسکول تاورگیرہ، محترمہ صبینہ آفرین معلمہ گورنمنٹ اردو ہائی اسکول سونت گلبرگہ، نے علم نفسیات، علم ریاضی، انگریزی اور سائنس مضامین پر تربیت دی۔ خواجہ فریدالدین کلاسیس کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ اوراس طرح کی تربیت سے اساتذہ کو استفادہ کرنے کی تلقین کی۔