قطب آباد میں ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی
بیدر:21/جنوری (وائی آر) بیدر تعلقہ کے قطب آباد دیہات میں شیوکمار ایس تنگا کی قیادت میں معمار دستور ہند کے مجسمے کی نقاب کشائی تقریب کا اہتمام دیکھنے کوملا۔ جس میں بھنتے گیان ساگر اور شری شری شری شیواچاریہ شریک رہے۔ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی سابق وزیر اور رکن اسمبلی بیدر جنوب مسٹر بنڈپاقاسم پور کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
پروگرام کی صدارت لکشمی بائی ایس تنگا صدر گرام پنچایت یدلاپور نے کی۔ دیگر مہمانان میں ایم ایل سی اروندکمار ارلی، نوجوان کانگریس قائد چندرسنگھ، ماروتی بودھے معاون سنچالک کرناٹک راجیہ دلت سنگھر ش سمیتی، موجودتھے۔ تقریب میں یدلاپور گرام پنچایت کے اراکین اور قطب آباد گرام پنچایت کے آس پاس کے دیہاتی افراد موجودشریک رہ کر پروگرام کوکامیاب بنانے کی بات شیوکمار ایس تنگا صدر کا۔ را۔ وے بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔