ضلع بیدر سے

اسداللہ خان ذکی ضلعی صدرایس آئی او، بیدرمنتخب

بیدر: 20/ جنوری (وائی اے)اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ضلع بیدر کے انتخابات گلبرگہ کے ہدایت سنٹر میں صدر حلقہ برادر نہال کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران کی مجموعی رائے سے برادر اسد اللہ خان ذکی کو ضلعی صدر کی حیثیت سے منتخب کیاگیا۔ برادر اسد اللہ خان ذکی انجینئر اس سے قبل صدر مقامی بسواکلیان رہ چکے ہیں اور رواں میقات میں تنظیم ایس آئی او کے ریاستی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔

بعد ازاں نومنتخب ضلعی صدر اسد اللہ خان ذکی نے محمد یسین امین بسواکلیان کو ضلعی سیکریٹری، برادر ثاقب ندیم بسواکلیان کو سیکریٹری برائے تنظیمی امور، برادر صلاح الدین فرحان، بیدر کو سیکریٹری برائے رابطہ عامہ، برادر انورالحق بیدر کو کیمپس سیکریٹری، برادر سید توصیف بھالکی کو دعوہ سیکریٹری، برادر نواز احمد بسواکلیان کوBDEUP انچارج کی حیثیت سے تقرر کیا۔

مٹالہ سرکل آرگنائزر برادر میر مکرم علی، تڈولہ سرکل آرگنائزر برادر جاوید خان، منااکھیلی سرکل آرگنائزر برادر زبیر احمد بگدل رہیں گے۔ سابقہ ضلعی صدر برادر محمد نجیب الدین نے تمام نو منتخب ذمہ داروں کے حق میں استقامت کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!