شاہین باغ مظاہرہ میں فائرنگ، ملزم پولس حراست میں کہا "ہمارے دیش میں صرف ہندووٴں کی ہی چلے گی”
نئی دہلی: شاہین باغ میں جاری مظاہرہ کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے لیکن فائرنگ کرنے والے شخص کو پولس نے حراست میں لیا ہے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے اس سے متعلق پوچھے جانے پر کہ وہ یہاں کیوں آیا تھا؟ تو اس نے پولیس کی موجودگی میں جو کہ اسے گرفتار کرکے پکڑ کر لے جا رہی تھی صاف طور پر کہا کہ "ہمارے دیش میں کسی اور کی نہیں چلے گی صرف ہندووٴں کی ہی چلے گی”۔
شاہین باغ میں مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہیں اور کسی بھی حال میں اس مقام کو خالی نہیں کرنا چاہتے۔