دلت-مسلم ایکتا منچ نےغرباء میں تقسیم کیےکمبل اور گرم کپڑے
کٹیہار:16/جنوری (عمر مرشد) پچھڑا، دلت اور مسلم ایکتا منچ کے ذریعہ ضلع کے روتارا گاؤں میں ایک عام سبھا کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت منچ کے صدر علیم الدین انصاری کر رہے تھے. اس سبھا میں صدارت کر رہے علیم الدین انصاری نے کہا کہ دلت پسماندہ اور مسلمانوں کے لئے چلائے جارہے منصوبوں کے متعلق مختلف قسم کی جانکاریاں دی گئی ہیں. تاکہ سماج کے اندر بے روزگار دلت مسلم نوجوان روزگار سے جڑ پائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں بھائی چارہ اور ایکتا سے رہنا چاہیے. تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک ساتھ حصہ داری نبھا سکیں. اس موقع پر محمد صابر انصاری نے کہا کہ ہر دکھ درد میں ہم لوگ آپ کے ساتھ ہیں اور کندھا سے کندھا ملا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم سبھوں کی آپسی حمایت ضروری ہے. منچ کے ذریعہ غریب, مزدور اور مسکینوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے. اس موقع پر تنظیم کے رکن حاجی امتیاز عالم, محمد صابر انصاری, عبیداللہ, فیروز عالم, شمبھو سمیت تنظیم کے دیگر لوگ بھی موجود تھے.