چٹگوپہ میں 16/اکٹوبرکو ہوگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
ہمناآباد: 13/اکٹوبر (ایس آر) ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر سید نور الاسلام نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہے کے چٹگوپہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کی جانب سے بتاریخ16اکٹوبر بروز ہفتہ کو صبح دس تا شام پانچ بجے تک چٹگوپہ کے سرکاری اسپتا ل میں خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے،عید میلاد کے موقع پرخون کا عطیہ دینے کا یہ سلسلہ پچھلے 5 سالوں سے جاری ہے اور یہ چھٹا کیمپ ہے،ہر کیمپ میں سو سے زائد نوجوان اپنے خون کا عطیہ دیتے آرہے ہیں اوریہ خون کسی ضرورت مند انسان کی جان بچانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔
اللہ تعالی اپنے مقدس کلام پاک قرآن شریف میں فرماتا ہیکہ جس نے کسی انسان کی جان بچائی گویا ایسا ہے کے اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی تو ہم کو چاہئیے کے ایسے مبارک موقع پر ہم اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔ جدیددور کی سائنسی تحقیق میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہیکہ خون کا عطیہ دینے سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور کوئی جان لیوا بیماری ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں خون کا عطیہ دینے میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ سید نور الاسلام نے چٹگوپہ اور اطراف کے تمام دیہاتوں کے نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس کیمپ میں حصہ لیں اور کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔