ہمناآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام، ملی مسائل کا حل بھی اہم مقاصد میں شامل
ہمناآباد: 16/جنوری (ایس آر) ہمناآباد کی جامع مسجد میں صدر مسجد محمد شفیع الدین کی صدارت میں مسلمانان ہمناآباد کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جسکی نگرانی محمد افسر میاں نے کی۔اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا گیا کے مسلمانوں کے ملی مسائل اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں میں بیداری مہم چلانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اس کمیٹی میں ہمناآباد کے تمام محلہ جات کے افراد شامل موجود رہیں گے۔ تمام مسلمانان ہمناآباد کی اتفاق رائے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جسکے ذمہ داران کا اعلان کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔ موجودہ وقت میں کمیٹی پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہیکہ وہ گلبرگہ میں 21/جنوری کو ہونے والے احتجاجی جلسہ کی تشہیر کریں۔
محمد افسر میاں نے اس موقع پر ہمناآباد تعلقہ کے تمام مسلمانوں سے اس بات کی اپیل کی ہیکہ وہ اس احتجاجی جلسہ میں اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کلمہ کی بنیادپر متحد ہوکر اس جلسہ میں شرکت کریں گلبرگہ جانے کے لیے رضاکارانہ طور پراپنی سواریوں اور بس وغیرہ سے آئیں، انہوں نے تمام مساجد کے اماموں سے نماز جمعہ میں گلبرگہ میں ہونے والے احتجاجی جلسہ کے بارے میں مصلیان اکرام کو آگاہ کریں اور جلسہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔