ضلع بیدر سے

بیدر: 19/ جنوری کو’حالاتِ حاضرہ اور نوجوانانِ اسلام’ موضوع پرہوگا جماعت اسلامی کا خصوصی اجتماع

بیدر: 16/جنوری (اے این بی) میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق نوجوانانِ اسلام کے لیے جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جانب سے ایک خصوصی اجتماع بعنوان حالات حاضرہ اور نوجوانان ملت منعقد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ حالات میں نوجوانان ملت اسلامیہ کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ وقت وحالات اور قرآن مجید کی روشنی میں حکیمانہ تجزیہ اور نوجوانوں کے کرنے کے کام جیسے مقاصد کے تحت یہ خصوصی اجتماع برائے نوجوانانِ اسلام منعقد کیا جارہا۔ یہ اجتماع19/ جنوری2020 بروز اتوار صبح 10:30تا 12:30 بجے دوپہر مسجد ابراہیم خلیل، چیتہ خانہ مین روڈ، بیدر میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع کو مفتی ایوب سلیم حسامی صاحب، جناب رفیق احمد صاحب سابق ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند، کلبرگی اور جناب محمد آصف الدین صاحب رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک مخاطب کریں گے۔ لہذا اس اس موقع پر جناب محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر میں تمام نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس خصوصی اجتماع میں شرکت فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!