ہمناآباد میں چینی مانجھے سے نوجوان کا گلا کٹ گیا
ہمناآباد: 15/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں چینی مانجھے سے ایک نوجوان کا گلا کٹ گیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد اعجاز ولد شیخ علی عمر 25سالہ ساکن گھانس بازار ہمناآباد اپنی ٹو وہیلر سے قومی شاہراہ کے بائی پاس سڑک سے گذر رہے تھے کے اچانک چینی مانجھے کی زد میں آگئے جسکی وجہہ سے انکا گلا گہرائی تک کٹ گیا اور یہ وہیں پر گرگئے انہیں مقامی لوگوں نے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرس نے طبی امداد پہنچائی اورمزید علاج کے لیے گلبرگہ کو روانہ کیا۔
گلبرگہ کی نجی اسپتال میں انکا ہنگامی طور پر آپریشن کیا گیا بعدآپریشن کے انکی حالت خطرے سے باہر بتلائی جارہی ہے۔ واضح ہو کے پڑوسی ریاست تلنگانہ میں چینی مانجھے کی فروخت پر امتناع عائد کیا گیا ہے اسکے باوجود ہمناآباد میں پڑوسی ریاست سے یہاں کے تاجر اسکو خرید کر ہمناآباد میں کھلے عام فروخت کررہے ہیں،ریاست کرناٹک میں بھی اس پر پابندی عائد کرنا چاہئیے اگر حکومت کی جانب سے پہلے ہی اس پر پابندی عائد ہے تو کھلے عام اسکی فروخت ہو نا باعث تشویش ہے۔