ملک میں پیار گھٹ رہا ہے اور نفرت بڑھ رہی ہے: لالو پرساد
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بدھ کو مکر سنکراتی کے موقع پر بہار اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لالو پرساد نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ملک میں پیار لگاتار گھٹ رہا ہے جب کہ نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لالو پرساد نے اس کے علاوہ بھی اپنے ٹوئٹ میں کئی مثبت چیزوں میں زوال اور برائی میں اضافہ کا تذکرہ کیا ہے، مثلاً انھوں نے لکھا ہے کہ روزگار گھٹا اور مہنگائی بڑھی، ادارے گھٹے اور مسائل بڑھے، آزادی گھٹی اور تاناشاہی بڑھی، سیکورٹی گھٹی اور قتل بڑھے، اچھائی گھٹی اور برائی بڑھی وغیرہ۔