جالنہ: آئیٹا کی جانب سے ٹی ای ٹی امتحان رہنمائی کیمپ کا کامیاب انعقاد
جالنہ:13/جنوری(پریس ریلیز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن یونٹ جالنہ کی جانب سے ٹی ای ٹی امتحان رہنمائی کیمپ اردو جونیئر کالج کچہری روڈ جالنہ میں منعقد ہوا۔ جس میں جناب خواجہ سرتاج الدین احمد صاحب ریٹائرڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اورنگ آباد، ڈی آئی ای سی پی ڈی جالنہ کے ڈاکٹر مانٹے سر جناب نسیم پٹیل صاحب اور اورنگ آباد سے جناب ارشاد صاحب نے اساتذہ کی بھرپور رہنمائی کی۔
اورنگ آباد سے آئے مہمان خصوصی جناب ارشاد سر نے انگریزی مضمون کا لیسن انتہائی عمدہ طریقے سے اور طلبہ کس طرح سے پرچہ حل کریں اس کی تمام معلومات انتہائی سہل انداز میں بتائی۔ مضمون ریاضی کی تدریس جناب وسیم سر نے انجام دی۔
یہ پروگرام اپنے وقت مقررہ صبح دس بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے اختتام کو پہنچا جس میں اورنگ آباد، جالنہ اور بلڈانہ کے کم و بیش سو 100 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت جناب سر تاج الدین صاحب نے کی اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اردو جونیئر کالج کے پرنسپل جناب افتخار صاحب بھی موجود رہے اور طلبہ کی رہنمائی کی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جناب عبدالرحیم صاحب کی رہنمائی اور ( AIITA) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن پرتور کی ٹیم نے انتھک محنت کی جس میں نصیر خطیب سر، کاشف سر، عبداللہ سر،امرعمودی سر ، پٹھان شریف خان سر نے انتہائی محنت سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا آخر میں جناب نواز سرکے شکریہ پر اس رہنمائی کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔