پرلی: جی آئی او کی عظیم الشان سٹی کانفرنس “قوموں کی عظمت تم سے ہے” کا کامیاب انعقاد
پرلی: 13/جنوری۔ گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او )، پرلی کی جانب سے شہرکے نٹراج ہال میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان”قوموں کی عظمت تم سے ہے” کا انعقاد عمل میں آیا. جس میں پرلی کی تقریباً 1200 سے زائد مسلم خواتین اور طالبات نے شرکت کی. کانفرنس کے تحت مقامی اردو ہائی اسکولس اور کالجز میں مختلف لیکچرس اورمقابلےمنعقد کیے گئے.
GIO کی ممبرز نے نکڑ ناٹک(Street play) کے ذریعے خواتین اور طالبات کے مسائل کو اجاگر کیا. امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، پرلی نے “سماج کی اصلاح و تعمیر میں خواتین و طالبات کا کردار” عنوان کے تحت اپنے روشن خیالات سے سبهی کو مستفید کیا.
مہمانِ خصوصی جناب عبدالمجیب صاحب (جالنہ) کے خطاب “قوموں کی عظمت تم سے ہے” نے خواتین و طالبات میں اپنے فرائض کے تحت بیداری کی لہر دوڑادی. مختلف مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.
اس عظیم الشان کانفرنس کے موقع پر GIO کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے اور اسکا تعاون کرنے پر مقامی ذمہ داروں نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کا آغاز ناظمہ حلقہء خواتین ، پرلی کے درس قرآن سے عمل میں آیا.اس موقع پر عنوان کی مناسبت سے اسلامی نمائش اور ایکشن سونگس (خوش آمدید اور نغمہء نور)،ترآنہ بھی پیش کیا گیا.