ضلع بیدر سے

ہمناآباد: رام اینڈراج اسکول میں سوامی وویکا آنند کی یوم پیدائش تقریب، ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل کا بیان

تعلیم انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے: راج شیکھر پاٹل

ہمناآباد: 13/جنوری (ایس آر) تعلیم انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور طلبہ اس بات کا عزم کرلیں کے انکو زندگی میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنا ہے اور اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے وہ سخت محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہمناآباد میں رام اینڈراج اسکول میں سوامی وویکا آنند کے 157ویں یوم پیدائیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کے ہمارے ملک میں عظیم لوگوں کا یوم پیدائیش اس لئیے منایا جاتا ہے کے ہمکو انکے بارے میں معلومات حاصل ہوں،سوامی وویکاآنند جب شکا گو کوگئے تھے تو انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا ہندوستان کے تمام مسائل کا حل تعلیم میں پوشیدہ ہے ایک انسان جب تعلیم حاصل کرتا ہے تووہ ایک اچھا آدمی بن جاتا ہے اور اچھے آدمی سے ایک اچھا معاشرہ بن تا ہے اور ایک اچھے معاشرے سے ایک اچھا ملک بنتا ہے۔

ہمناآباد میں مانک آپّا گادا صاحب نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں انکے شروع کردہ اسکول،پی یو کالج،اور ڈگری کالج سے تعلیم حاصل کرکے طلباء وطالبات ملک اور بیرون ملک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں طبعیت ناساز رہنے کے باوجود بھی وہ اس تقریب میں چل کر آئے ہیں یہ ایک بڑی بات ہے۔ہمناآباد میں ڈگری کالج آنجہانی بسواراج پاٹل نے 1978شروع کیا تھا۔

اس موقع پر راج شیکھر پاٹل نے نشا تاڑمپلی جو حال ہی میں انڈونیشاء میں منعقد کر دہ مقابلہ حُسن میں اول نمبر پر آکر مس انڈیاء کا خطاب جیتا ہے کو مبارک باد پیش کی اور انکے سُنہرے مستقبل کے لئیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس تقریب میں رمیش گادا نے تمام معززمہمانوں کا استقبال کیا اور انکی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی۔اس موقع پر لکشمن بڑلاء،ابھیشک پاٹل،مہیش آگڑی،تنوجہ دھوماڑے،بھیم شاہ آریاء،ڈاکٹر شیوانند،انیل پلری،بھیم راؤ کلکرنی،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!