ضلع بیدر سے

بیدر: موجودہ مقام پرمنی ودھان سودھا تعمیرنہیں کیاگیاتودھرنادینے MLC اروند کمارارلی نے دی دھمکی

بیدر: 10/ جنوری (وائی آر) منی ودھان سودھا عمارت کولار کے قریب واقع محکمہ ریشم کی جگہ پر تعمیر کرنے کے فیصلہ پر رکن قانون سازکونسل اروندکمارارلی نے اپناسخت ترین اعتراض جتایاہے اور کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو نے اس طرح کی بات کرکے عوامی منتخب نمائندوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور حکومتی قواعد کو نظر انداز کیاہے۔

اروندارلی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 13/اگست2017 کو اس وقت کے چیف منسٹر سدرامیاء نے موجودہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے مقام ہی پر سنگ بنیاد رکھاتھا۔اس مقام کو تبدیل کرنا کس طرح جائز ہوسکتاہے جبکہ منتخب عوامی نمائندوں سے مشور ہ بھی نہیں کیاگیا۔ صرف فیصلہ تھوپا جارہاہے۔

موصوف نے بتایاکہ بیدر سے 8کیلومیٹر دوری پر منی ودھان سودھا تعمیر کرناکسی بھی طرح دانشمندی نہیں ہے۔ انھوں نے منتخب عوامی نمائندوں کی میٹنگ طلب کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایسا نہیں کیاجاتاہے تو ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا احتجا ج کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!