مختصر مگر اہم

حیدرآباد میں شہریت قانون-این آر سی کے خلاف مظاہرہ کے دوران ہنگامہ

حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جمعرات کی شب زبردست احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ پولس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پاس احتجاجی مظاہرہ کے لیے اجازت نہیں، لیکن وہ سب ایک جگہ جمع ہو گئے۔ پولس نے انھیں مظاہرہ سے روکا جس کے بعد موقع پر ایک ہنگامی حالت پیدا ہو گئی۔ مظاہرین نعرے بازی کرنے لگے جس کے بعد کچھ مظاہرین کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ خبروں کے مطابق بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!