ضلع بیدر سے

بہوجن مکتی پارٹی کا 16/جنوری کوہوگا CAA-NRC-NPR مخالف اجلاس

بیدر: 10/ جنوری (وائی آر) جناب سید ذوالفقارہاشمی ریاستی صدر بہوجن مکتی پارٹی کرناٹک کی اطلاع کے بموجب 16/جنوری جمعرات کو بیدرکی تاریخی سرزمین سے ریاست کرناٹک میں ”پریورتن یاترا“ نکالی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایک پروگرام ڈیسنٹ فنکشن ہال، دلہن دروازہ روڈ بیدر پر 6بجے شام رکھاگیاہے۔ ا س یاترا کامقصد NRCدستاویزات کے بجائے DNAکی نبیادپر کرنا، تاکہ دیسی کون ہے اور غیرملکی کون ہے معلوم ہوسکے۔ EVMکو ہٹا کر بیالٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن، 2020کی مردم شماری Obcاور پسماندہ برادریوں کی بنیاد پر کرنا، عوامی تعلیم اور صحت کو حکومت اپنے ذمہ لے، اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔

مسٹر وامن مشرام صدر آل انڈیا بہوجن کرانتی مورچہ کی قیادت میں ”پریورتن یاترا“ کا دوسرا دور 16/جنوری سے شروع ہوگاجو مارچ 2020تک چلے گا اور کنیاکماری پر ختم ہوگا۔ سید ذوالفقارہاشمی سابق ایم ایل اے بیدر اورریاستی صدر بہوجن مکتی پارٹی نے اہلیان بیدر اور اطراف واکناف کے دیہات کے رہائشیوں سے مذکورہ اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی گذار ش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!