تلنگانہریاستوں سے

ظہیرآباد منڈل کےموضع بوچنیلی کے نوجوانوں کی MIM میں شمولیت

ظہیرآباد: 29/دسمبر(ایم بی) مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نقیب ملت جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی بے باکی اور قوم کے لئے انکی تڑپ کو دیکھتے ہوئے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے موضع بوچنیلی کے نوجوانوں نے مجلس اتحاد المسلمین ظہیرآباد کے صدر محمد اطہر احمد سے مجلس کے دفتر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور محمد اطہر احمد نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی.

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد نے موجودہ حالات میں مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور صدر محترم نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے اور حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی صاحب کے ہاتھ مضبوط کرنے پر زور دیا اوردیش کے موجودہ حالات میں جس طرح مسلمانوں سے نا انصافی کو روکنے اور سیاست میں اپنی حصہ داری کو حاصل کرنے کی جو کوشش اسد الدین اویسی صاحب کررہے ہیں اس میں انکا ساتھ دینے کی ضرورت ہئے اور جب کبھی مسلمانوں کو شریعت کے نام پر یا سی ِاے-اے، این آرسی کے یا کسی اور بات پر پریشان کرنے کی کوشش کی گئ ہر وقت اسد الدین اویسی صاحب نے ہی آواز اٹھائی۔

اس شمولیت تقریب میں شریک معتمدین محی الدین غوری صاحب، عامر بن عبداللہ صاحب، محمد شعیب سینیر قائد محمد شفیع، محمد سمیر اور بچنلی موضع سے مجلس میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد عارف، مبین بیگ، ملتانی، محمد مجیب، لال محمد, قدیر, عمران، صمد، سیدعدنان، یداللہ، سید میں, محسن, عظیمد ظہیرد رؤفد ساجدد محمد سید، سید جاوید، عبدالسلیم عرفان، محمد اسد، شاکر، سید مجیب، اسماعیل، سید علی، نواز، حمایت، صلاح الدین، فیاض، احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔(رپورٹ: مرزا بیگ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!