تازہ خبریںخبریںقومی

بالی وڈ اداکارہ دیپکا نے دیا بڑا بیان، کہا ’مجھے فخر ہے کہ ہم اپنی آواز اٹھا رہے ہیں‘

ملک میں پیدا صورت حال اور جے این یو میں طلبا پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ کیے گئے حملے کی چہار جانب سے تنقید ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ ہستیاں بھی اس سلسلے میں اپنی بات رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں۔

جے این یو میں طلبا پر حملے کے خلاف مشہور اداکارہ دیپکا پادوکون نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اور ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں خوش ہوں کہ نوجوان آگے آ رہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہم اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔‘‘ میڈیا سے بات چیت کے دوران دیپکا پادوکون نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ ہم خود کی بات رکھنے سے نہیں ڈرتے اور ہم اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘‘ دیپکا پادوکون نے مزید کہا کہ ’’جس طرح کسی بھی ایشو کے خلاف ہم سڑکوں پر اترتے ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔ اگر ہم سماج میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں یا اپنی بات منوانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ کرنا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ ملک میں پیدا صورت حال اور جے این یو میں طلبا پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ کیے گئے حملے کی چہار جانب سے تنقید ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ ہستیاں بھی اس سلسلے میں اپنی بات رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں۔ حال ہی میں جے این یو پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کئی بالی ووڈ ہستیوں نے ممبئی میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ اس سے قبل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھی بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے اپنی بے باک رائے میڈیا کے سامنے رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!