کمٹھانہ میں NRC-CAAاور NPRکے خلاف زبردست احتجاج، خواتین بھی شریک رہیں
بیدر: 6/جنوری 2020(وائی آر) سیکولر سٹی زنس فورم کمٹھانہ کے زیراہتمام آج 6/جنوری بروز پیر صبح 11بجے تا 1:30بجے NRC-CAAاور NPRکے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کمٹھانہ کے امبیڈکرسرکل پرپرامن احتجاج منظم کیاگیا۔ جس میں نوجوانوں کے علاوہ گھریلو خواتین کی بڑی تعداد شریک رہی۔ جبکہ کمٹھانہ میں مختلف طبقات کی ملی جلی آبادی اور ان کاروبار ہے،آج کے اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے مکمل کاروبار بند رکھ کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی اے اے، این آرسی اور این پی آرکی مخالفت میں اپنی آوازبھی ملائی۔
اس موقع پر صدرجمہوریہ ہند کو نائب تحصیلدارکمٹھانہ کے توسط سے میمورنڈم دیاگیا جس میں CAAقانون جو مذہب کی بنیاد پر تفریق کرتاہے، اس کو منسوخ کیاجائے یاپھر اس میں ترمیم اس طرح کی جائے کہ وہ آئین ہند کی روح سے مطابقت رکھتاہو۔پروگرام کاآغاز قومی ترانے سے ہوا۔ جبکہ کل شب JNU کے طلبہ اور اس کی صدر طالبہ اور اساتذہ پر ہونے والے حملہ پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان سے اپنے تعلق کا اظہار کیا۔ احتجاج کے اختتام پر والنٹیرس کی جانب سے امبیڈکر سرکل اور اس کے اطراف واکناف کی صفائی ستھرائی کی گئی۔ اس بات کی اطلاع سیکولر سٹی زنس فورم کمٹھانہ نے دی ہے۔
اس موقع پر نوجوانوں نے ”آزادی“ والا نعرہ دہرایا۔ سی اے اے کو ہٹاؤ،دیش کو بچاؤ۔ این آرسی کو ہٹا ؤ ملک کو انارکی سے بچاؤ جیسے نعرے لگائے گئے۔ نوجوان ترنگا اٹھائے ہوئے تھے۔ کچھ نوجوان جے بھیم کے بیانرتلے جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے۔ اس احتجاج میں شامل ہونے والے قائدین میں بابوراؤ ہوننا ایڈوکیٹ، شری کانت سوامی، بنڈپاقاسم پور ایم ایل اے بیدر جنوب، سید ذوالفقارہاشمی سابق ایم ایل اے، محمد فیروزخان رکن ضلع پنچایت، محمد نسیم الدین پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت، محمد غوث الدین رکن تعلقہ پنچایت، سنجیوکمار چیرمین گرام پنچایت، ایم ڈی عظمت اللوری یوتھ کانگریس، محمداسدالدین سکریٹری سیکولرسٹی زنس فورم، ویجناتھ رکن گرام پنچایت، سدپا کنچے سابق رکن گرام پنچایت، اسمعیل احمد بودگی رکن گرام پنچایت، وجے کمار رائیکوڑی جی پی ممبر، بسواراج کیاساصدر پی کے پی ایس، امر ت چمکوڑے سابق رکن ضلع پنچایت، سید منصوراحمد قادری ضلع جنرل سکریٹری سیکولرسٹی زنس فورم، عبدالکریم صاحب، رمیش، بابوراؤ، ارون کمار، غوث الدین روشن، فاروق رکن گرام پنچایت، جے پال، محمد خالد، محمد حافظ فرید، محمد قمرسٹی، پاشاہ میاں، محبوب صاحب، محمد ملتانی صاحب، محمد عظمت رکن گرام پنچایت، محمد مفیض، مجیب مبارک، محمد سعیدسٹی، عبدالقادر،.محمدصادق، محمد عظیم، فہیم سنگوڑگی، اسلم کوری، شفیع الدین روشن، سید سرفرازہاشمی،کامریڈ شنکرراؤ،گووردھن راٹھوڑصدر بنجاراسماج، حافظ عبدالحکیم، شیخ انصاروغیرہ شامل رہے۔