ہمناآباد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اجتماعی دُعا کااہتمام
ہمناآباد: 6/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں اہلیان محلہ نور خان اکھاڑہ کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف صدر محلہ محمد افسرمیاں کے مشورے سے ایک نفل روزہ رکھا گیا اور مسجد نور میں اجتماعی دُعا کا اہتمام کیا گیا۔
الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم نے اس خصوصی موقع پر تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی تلقین کی اور اس بات کی نصیحت کی کے اگر کوئی بھی انجان شخص کسی کے مکان پرپہنچ کر کسی بھی دستاویزات کو دکھانے کامطالبہ کرتا ہے تو اسکو ہرگز نہ دکھائیں اور احتیاط کے طور پر اپنے سبھی دستاویزات کو درست کر کے حفاظت کے ساتھ محفوط رکھیں۔
بعد ازاں انہوں نے رقت انگیز دُعا فرمائی جس میں عالم اسلام کے مسلمانوں بلخصوص ہندوستان کے مسلمانوں کی بھلائی اور کامیابی کے لئیے دُعا فرمائی دوران دُعا تمام مصلیان نے اشک بارہوتے ہوئے اللہ کی رحمت مانگی اور اپنے گناہوں سے معافی طلب کی۔ بعددُعا کے مسجد نور میں افطار کا نظم کیا گیاجس میں حافظ سید عرفان اُللہ، محمد نیاز یاسر،محمد الطاف، محمد اعجاز، محمد راحیل، محمد سیف،محمد جاوید، محمد شاداب کے علاوہ دیگر نوجوانان محلہ نے اپنا تعاون پیش کیا۔