ضلع بیدر سے

سی اے اے کو لے کربی جے پی لیڈر سوریہ کانت ناگمارپلی پر نوجوانوں کاغصہ

بیدر: 6/جنوری (وائی آر) سی اے اے کے بارے میں شہر بید رکی ایک نئی ہوٹل میں بی جے پی کے قائد سوریہ کانت ناگمارپلی کو مسلم نوجوانوں کے غصہ کاسامناکرناپڑا۔ ذرائع کے بموجب اس سے پہلے کے حالات خراب ہوجاتے،چند مسلم نوجوانوں نے سوریہ کانت ناگمارپلی کو وہاں سے ہٹادیا۔

یہ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب CAAکی تائید کرتے ہوئے چندنوجوانوں کو سوریہ کانت ناگمارپلی نے سمجھاناچاہاکہ CAAمیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ صرف اپوزیشن کی چال ہے۔ اس وقت نوجوانوں کے تین گروپ اٹھ کھڑے ہوئے۔ ایک گروپ نے کہاکہ جب CAAمیں کچھ نہیں ہے تو پھر مسلمانوں کوکیوں شامل نہیں کیاگیا؟

دوسرا گروپ کچھ اشکالات پیش کرنا چاہ رہاتھا۔ ذرائع کے بموجب تیسرے گروپ نے سوریہ کانت ناگمارپلی کے اس عمل کے خلاف آوازیں اٹھانا شروع کردیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے چند نوجوانوں نے بی جے پی قائد سوریہ کانت ناگمارپلی کو وہاں سے ہٹادیااور خود سوریہ کانت ناگمارپلی نے بھی ہوٹل سے چلے جانے میں عافیت سمجھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!