ضلع بیدر سے

شیخ ارشاد ٹی جی ٹی ٹیچر کی تہنیت

بیدر: 25/ستمبر (وائی آر) گورنمنٹ کنڑا ہائیرپرائمری اسکول نمدا پور تعلقہ ہمناآباد کے ٹی جی ٹی ٹیچر جناب شیخ ارشاد کی طلبہ پر انگریزی کے لئے کی گئی محنت کو دیکھتے ہوئے بنگلور سے تشریف لائے CPI نے ان کی محنت کو سراہااور کمشنر دفتر کو ان کے حق میں حوصلہ افزاء مکتوب تحریر کیا۔

شیخ ارشاد مدرس کی اس محنت اور حوصلہ افزاء مکتوب کے پیش نظر انھیں تہنیت پیش کرنے گلبرگہ سے ممتاز سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین بیدر تشریف لے آئے اور مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں شیخ ارشاد مدرس کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔

اسی طرح یاران ادب کی جانب سے محکمہ پولیس کرائم برانچ کے مؤظف پی اے برائے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بیدر جناب مرزاچشتی صابری نظامی کے ہاتھوں شیخ ارشاد ٹی جی ٹی ٹیچر کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر سینئر شاعر سید لطیف خلش، جناب امیرالدین امیر، جناب محمد عبدالصمدمنجووالا، اور محمدیوسف رحیم بیدری شریک رہے۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد شیخ ارشاد نے وعدہ کیاکہ وہ ہمیشہ طلبہ پر محنت کرتے رہیں گے۔ طلبہ ہی ہمارے ملک کامستقبل ہیں۔ اور میری کوشش رہے گی کہ میرے کام سے ملت اسلامیہ خوش ہو اور تمام انسانوں کو یکساں فائدہ پہنچے۔

واضح رہے کہ شیخ ارشاد جس کنڑا میڈیم اسکول میں پڑھاتے ہیں اس میں 90فیصد سے زائد طلبہ کی تعداد غیرمسلم ہے اور مسلم ٹیچر ہوتے ہوئے انھوں نے اپنا فرض نبھایاہے۔ جس کی ستائش گلبرگہ اور بیدر کے اہل علم اور ماہر عمرانیات کررہے ہیں۔ جو ملت اسلامیہ کے ٹیچرس کے لئے نیک فعال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!