ضلع بیدر سے

بسواکلیان: کریسنٹ پی یو کالج میں کیلینڈرکا رسم اجراء

بسواکلیان: 6/جنوری (کے ایس) شہر کے کریسینٹ پی یو کالج میں کیلنڈر 2020کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر میر اقبال علی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے اپنے اخلاق و کردار کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔ برادر مبشر احمد گوبرے INFOSYSلندن نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو وقت کا صحیح استعمال کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے اسمارٹ فونس پر طلباء وطالبات جو گھنٹوں کا وقت برباد کررہے ہیں اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو انجینئرنگ ومیڈیکل فیلڈ کے علاوہ عدلیہ، سول سرویسس کے میدان میں بھی آگے بڑھنے کی طرف رغبت دلائی۔منہاج بھولے نے کیلنڈر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذرے ہوئے دنوں کا ہمیں جائزہ لینا چاہیئے اور آنیوالے دنوں کی منصوبہ بندی کرنے کی طرف طلباء کی توجہ مبذول کرائی۔ کیلنڈر کے ہر صفحہ پر قرآنی آیات، احادیث مبارکہ کے علاوہ منتخب اقوال درج ہیں جو اس کی خوبصورتی کو دوبالہ کرتے ہیں۔اس موقع پر محمد ذبیح الدین جھاریگر پرنسپال، خواجہ سرتاج الدین صحافی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!