تازہ خبریںجنرل

سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج کااعلان

سی بی ایس ای بورڈ 12ویں درجہ کے نتائج کے بعد آج 10ویں درجہ کے نتائج کا بھی اعلان ہو گیا۔ آپ یہ نتائج www.cbse.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔

http://cbseresults.nic.in/class10/class10th19.htm

سی بی ایس سی دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے تقریبا 17 لاکھ 74 ہزار 299 طلبہ نے رجسٹرڈ کیا تھا جس میں سے 17لاکھ 61 ہزار 78 طلبہ نے امتحان کو لکھا، جبکہ 16 لاکھ 4 ہزار 428 طلباء نے کامیابی حاصل کی، اسی طرح سے مجموعی طور پر کامیابی کا فیصد 91.10 فیصد رہا۔

سی بی ایس ای دسویں نتیجہ: 13 طالب علموں نے 500 میں 499 نمبر حاصل کیے

اس مرتبہ سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ بہت بہتر ثابت ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ 13 طالب علم ایسے ہیں جنھوں نے 500 میں سے 499 نمبر حاصل کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 13 طالب علموں میں سے 8 کا تعلق اتر پردیش سے ہے جب کہ کیرالہ، گجرات، راجستھان، ہریانہ اورپنجاب سے ایک ایک طالب علم نے 499 نمبر حاصل کیے۔


وزیراعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد: سی بی ایس ای کے دسویں جماعت کے نتائج پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور والدین کو جنہوں نے مبارکباد پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!