اگر کسی کوجھوٹ بولنا سیکھنا ہوتووہ وزیراعظم سے سیکھے: توصیف میڈيكری
مانوی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران و سماجی کارکنان کا خطاب
رائچور: 29/ڈسمبر(عمر مرشد)اگر کسی کو جھوٹ بولنے سیکھنا ہو تو وہ وزیر اعظم سے سیکھے، کیونکہ وہ اعتماد کے ساتھ جھوٹ اچھا بول لیتے ہیں۔ ایک طرف وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ NRC پورے ملک میں نافذ ہوگی وہیں دوسری طرف وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ NRC کی کوئی بحث نہیں کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا اور میں NRC کو لیکر خوب ساری بحثیں موجود ہیں۔ وزیرِ اعظم ہندوستان کی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ باتیں توصیف احمد میڈیکیری سوشل ایکٹوسٹ نے مانوی میں زبردست احتجاجی مظاہرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔
اُنہوں نے آگے مزید کہا کہ سرکار اپنے میقات میں بلکل ناکام رہی ہے اور اس ناکامی کو چھُپانے کے لئے اس طرح کے CAA،NRC اور NPR جیسے قوانین سے عوّام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔اور غیر آئینی قوانین کو لاکر سیاست کے جالوں میں سماج کے مخصوص قوم کو ٹارگیٹ کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں مانوی کے سوشل ایکٹوسٹ سمیر پاشا مانوی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لڑائی محض مسلمانوں کی نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کے تمام عوّام کی ہی جو ہندوستان کے دستور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مظاہرے میں تقریباً دس ہزار لوگ شامل تھے۔جنمیں کئی سماجی،انصاف پسند تنظیمیں شامل رہیں۔
جماعتِ اسلامی ہند، SIO آف انڈیا، ہیلپنگ ہینڈ، رابطہ ملت، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، solidarity، fraternity Movement، جمیعت علماء ہند، کے علاوہ دلت تنظیم کے لیڈران موجود رہے، جنمیں بالخصوص مولانا انور پاشا عمری، عبد الکریم خان، روی بھوش راج، ناصر علی، عبد القیوم، سید خالد قادری صاحب، ابو الاعلی عمری، مفتی ذیشان حسن قادری قاسمی، سید اکبر پاشا صاحب، مفتی محمد افضل حسین قاسمی،سیّد سجّاد حسینی صاحب،بالا سوامی کوڈلی وغیرہ موجود تھے۔