آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

مودی شاہ: دن کا چین اور رات کی نیند اُڑگئی!

محمد خالد داروگر، سانتاکروز، ممبئی

ہندوستان کی تقریباً ہر ریاستوں کے کونے کونے میں سی اے اے، این پی آر اور این سی آر لاگو کرنے کے خلاف ہر مذاہب کے لوگ بشمول پورے مسلمان بڑی کامیابی کے ساتھ پرامن احتجاج کررہے ہیں جس کو دیکھ کر مودی شاہ کا دن کا چین اور رات کی نیند اڑ گئی ہے۔

اتر پردیش وہ واحد ریاست ہے جہاں پر احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ اس تشدد کے بارے میں معروف صحافی ابھیشر شرما نے اپنے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ احتجاج پرامن طور پر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد کچھ لوگ منہ پر کالا کپڑا لگائے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے بند دکانوں اور گھروں کو نشانہ بنایا اسی کو بہانہ بنا کر یوگی آدتیہ ناتھ کی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا اور مسلمانوں کو چن چن کر گولی ماری گئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی اپنے ایک بیان میں بدلا لینے کی بات کہی تھی اسی فرمان کو عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے بربرتا اور ظلم و ستم کا مظاہرہ کیا اور انتقامی کاروائی کا یہ سلسلہ بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف جاری ہے۔

مسلمانوں کے ساتھ برادران وطن کی مشہور و معروف شخصیات نے یوگی آدتیہ ناتھ پولیس کے ذریعے مسلمانوں خلاف انتقامی کارروائی پر پوری شدت کے آواز بلند کی ہے لیکن یوگی ہے کہ اس کو خاطر میں نہیں لارہے ہیں۔ کبھی بھاجپا کے اتحادی رہی شیوسینا کے لیڈر اور پارٹی ترجمان سنجے راؤت نے پولیس یعنی سرکاری غنڈوں کا موازنہ چمبل کے خونخوار ڈاکوؤں سے کیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ”چمبل کے ڈاکوؤں کی طرح غنڈہ گردی کررہی ہے بی جے پی کی سرکار، ڈاکو کتنے بےرحم ہوتے ہیں اس سے ہر کوئی اچھی طرح واقف ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کرناٹک اور اترپردیش میں پرامن مسلمان مظاہرین پر بھاجپا کی پولیس نے بربرتا اور ظلم و ستم کا جو ننگا ناچ کھیلا ہے اس نے واقعی میں چمبل کے بےرحم ڈاکوؤں کی یاد تازہ کردی ہے بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بھاجپا کے زیر انتظام پولیس نے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے معاملے میں چمبل کے ڈاکوؤں کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!