ضلع بیدر سے

نازنین صباء سال 2020 کے لیے صدر جی آئی او بسواکلیان منتخب

 بسواکلیان: 26/ڈسمبر(کے ایس) جی آئی او بسواکلیان یونٹ کے انتخابات جناب کلیم عابد منصوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کی نگرانی میں منعقد ہوئے، انکے علاوہ میر اقبال سکریٹری جماعت اسلامی ہند بسواکلیان اورسابق امیر مقامی و سر پرست جی آئی او جناب غلام رسول صاحب بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات سے قبل کلیم عابد نے انتخاب اور تقرر کے لئے مطلوبہ صِفات کے متعلق کہا کہ اس انتخاب کے لیے تنظیم کی ممبر ہو، لیکن عہدے کی خواہشمند نہ ہو اور فہم دین، تقویٰ، معاملہ فہمی، تدبروصابت رائے، دستور کی پابند، راہ خدا میں استقامت وسرگرمی اور تنظیمی صلاحیت کے اعتبار سے اپنے حلقہ انتخاب میں بحیثیت مجموعی موزوں ترہو۔

تمام حاضر ممبران جی آئی او نے بائلیٹ پیپر کے ذریعہ جنوری 2020تا ڈسمبر 2020کے لئے صدر بسوا کلیان یونٹ کے لئے رائے دہی کی۔ امیر مقامی کلیم عابد نے کثرت رائے پر فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا۔ الحمداللہ جنوری تا ڈسمبر 2020 کے لئے صدر نازنین صباء ولد محمد احمد صاحب(B.E)، منتخب ہوئی۔

بعد ازاں سکریٹری کے لئے صائقہ صباء بنت انور صاحب (B.sc Bed) اور اسطرح جوائنٹ سکریٹری کے لئے حافظہ فاریحہ مریم بنت خواجہ سرتاج الدین (B.sc) مقرر ہوئے۔ انتخابی نشست کا آغاز شیخ منیرہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، افتتاحی کلمات جناب میر اقبال علی صاحب نے پیش کیا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!