دیگر ریاستیںریاستوں سے

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال میں بیٹھا کٹیہار یوتھ کانگریس

کٹیہار: 26/ڈسمبر (عمر مرشد) بہار کے ضلع کٹیہار میں اسمبلی یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام آج ضلع کی پارٹی آفس کے دہلیز میں کانگریس کے یوتھ لیڈروں NRC اور CAA کے خلاف غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں۔
پروگرام کی صدارت کر رہے کٹیہار یوتھ کانگریس کے اسمبلی صدر اظہار علی نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا “بھوک ہڑتال بھاجپا کی تفریق سیاست کے خلاف ہیں ہیں کانگریس جو ایک سیکولر نظریاتی پارٹی جسکا ہر کارکن اس کا پرجوش مخالفت کرتا ہے بی جے پی سرکار کی ایسی غیر اخلاقی پالیسی کو کانگریس کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیگی۔

وہیں اس موقع پر موجود یوتھ کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم، کانگریس لیگل سیل کے صدر نکّو سنگھ اور پارٹی کے دوسرے لیڈروں نے اسے تعاون دیتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت نے جو بل لیا ہے یہ ہندوستانی آئین کے دیباچہ کے خلاف ہے جیسے ہم کبھی قبول نہیں کر سکتے۔یہ ملک گاندھی،بابا جی اور مولانا آزاد کا ملک ہے جیسے گوڈسے اور لیلن کا نظریہ بننے نہیں دینگے۔ دستور آرٹیکل نمبر 14،15 جسمیں صاف صاف کھلے الفاظوں میں یہ بات مکتوب ہے کے ہندوستان میں رہنے والا ہر شہری برابر ہے تو پھر یہ بل بلکل آئین کے خلاف ہے، بھاجپا اور اُسکی حکومت اس ملک کے   دستور کو بدلنے کی کوشش میں لگی ہے۔

ہم حب الوطنی لوگ اسکی آخری دم تک مخالفت کرتے رہیں گے۔ اس موقعے پر (کانگریس یوتھ لیڈر) ایڈوکیٹ قمر الحق عرف رانو، (یوتھ کونگریس کیمپس لیڈر) محمد اسلام اکرم،(اسمبلی جنرل سیکرٹری) محمد قربان حسین کے علاوہ کٹیہار کے کافی اہم شخصیات موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!