ضلع بیدر سے

موومنٹ آف جسٹس نے بیدر میں احتجاجی ریالی کی تائید کی

بیدر: 22/ڈسمبر (وائِی آر) سیدسرفرازہاشمی اور شیخ انصار ریگل جیسے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی فلاحی تنظیم موومنٹ آف جسٹس نے 23/ڈسمبر بروزپیر، نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی پوری طرح تائید کرتے ہوئے شہر بیدرکے مختلف چوراہوں پر ہورڈنگ لگائے ہیں۔

جس پر صاف لکھاہے کہ ایک بہترملک اورسماج کیلئے لڑو، لڑنہیں سکتے تولکھو، لکھ نہیں سکتے تو بولو۔ بول نہیں سکتے توساتھ دو۔ ساتھ بھی نہیں دے سکتے تو جو لکھ رہے ہیں، بول اور لڑرہے ہیں ان کی مدد کرو۔ اگر مدد بھی نہ کرسکوتو ان کے حوصلوں کو گرنے نہ دو۔ کیونکہ وہ آپ کے حصہ کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ریلی NRC-CAAکے خلاف نکالی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!