’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے‘ نظم کی سوشل میڈیا پردھوم
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان کامیڈین اور نغمہ نگار ورون گروور نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جسے سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان کامیڈین اور نغمہ نگار ورون گروور نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جسے سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ورون گروور کہہ رہے ہیں، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے۔ جبکیہ اس ویڈیو کے ’سب ٹائٹل‘ میں لکھا گیا ہے ’ہم این آر سی کے کاغذ نہیں دکھائیں گے۔‘
ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
تاناشاہ آکے جائیں گے، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
تم آنسو گیس اچھالو گے، تم زہر کی چائے ابالوگے
ہم پیار کی شکر گھول کے اسکو، گٹ گٹ گٹ پی جائیں گے
ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
یہ دیش ہی اپنا حاصل ہے، جہاں رام پرساد بھی بسمل ہے
مٹی کو کیسے بانٹوگے، سب کا ہی خون تو شامل ہے
تم پولیس کے لٹھ پڑا دوگے، تم میٹرو بند کرا دوگے
ہم پیدل پیدل آئیں گے، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
ہم منجی یہیں بچائیں گے، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
ہم سمودھان کو کو بچائیں گے، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
ہم جن-گن-من بھی گائیں گے، ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے
تم ذات پات سے بانٹوگے، ہم بھات مانگتے جائیں گے
ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے