تازہ خبریںخبریںریاستوں سےقومیمغربی بنگال

شہریت قانون واپس نہیں لیا تو امت شاہ کو ایئرپورٹ سے باہر قدم نہیں رکھنے دیں گے، جمعیة علماءہند کی دھمکی

کولکاتہ،22دسمبر۔ مغربی بنگال کی ممتا حکومت میں وزیر اور جمعیة علماءہند کے ریاستی صدرصدیق اللہ چودھری نے اتوار کو دھمکی دی کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو فوری طور پر واپس نہیں لیا گیا تو جب بھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یہاں کے دورے پر آئیں گے تب انہیں ہوائی اڈے سے باہر قدم نہیں رکھنے دیا جائے گا۔

چودھری نے کہا کہ یہ متنازعہ قانون انسانیت اور ملک میں’ برسوں سے رہ رہے‘ شہریوں کے خلاف ہے۔ سی اے اے کی مخالفت میں جمعیة ہند کی ریلی میں انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو ہم لوگ ان کو(شاہ) شہر کے ہوائی اڈے کے باہر قدم نہیں رکھنے دیں گے۔ ان کو روکنے کے لئے ہم لوگ ایک لاکھ لوگوں کو وہاں جمع کر سکتے ہیں۔

ریاست کی لائبریری خدمات کے وزیر نے کہا کہ جمعیة علماءہند کا مظاہرہ ہمیشہ جمہوری اور پرامن رہتا ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پرتشدد مظاہروں میں یقین نہیں کرتے ہیں لیکن یقینی طور پر ہم لوگ سی اے اے اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کا جی جان سے مخالفت کریں گے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بی جے پی کو لوگوں نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتہ سمیت ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں کو دیکھیں۔

چودھری نے رانی راسمونی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 56 انچ کے سینے نے ملک کے لوگوں کو مایوس کیا ہے کیونکہ وہ’ نفرت اور تقسیم کی سیاست‘ کرتے ہیں۔ ریلی میں مقررین نے شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی مخالفت میں سڑکوں پر اترنے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!