آئیڈیل گلوبل اسکول بسواکلیان میں یومِ دستور کا انعقاد
بسواکلیان: 22/ڈسمبر(کے ایس) آئیڈیل گلوبل اسکول میں Constitution Day منایا گیا۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شریمتی پرتیبھا بی کلکرنی سویل سینئر جج نے کہا کہ آئین ملک کا دل ہے اور اس میں تمام قواعد موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں طلبہ کو آئین کے متعلق تمام تر جانکاری ہونی چائیے۔
پروفیسر بسواراج ایس سیری، ڈوڈپا اپپا کالج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کا آئین تمام دنیا میں اعلیٰ اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں آئین کے متعلق معلوم ہونا چائیے اور ہمارے حق و کردار کو سمجھنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترانہ و قومی ترنگا کی ہمیں عزت کرنی چاہئے۔ بعد ازاں سی جی ہلاڈ، بی ی او بسواکلیان نے بھی آئین کے متعلق خطاب کیا۔ مجاہد پاشاہ قریشی، صدر الفرقان ٹرسٹ بسواکلیان نے آئین کے متعلق کہا کہ ہماری جات پات و زبان الگ الگ رہنے کے باوجود آئین نے ہمیں جوڑے رکھا ہے۔
اس پروگرام میں پر شری راگھویندر اپدائی سویل جج، شری بی پی چندرائیا سویل جج، شری سنیل کمار دیسائی پی ایس آئی بسواکلیان، شری شیوانند میترے نائب تحصیلدار، شری شیوکمار جڈگے فیزیکل ٹیچر، بے نظیر قادری پرنسپل، سی ایس پٹھان، استاتذہ و طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔