کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر سید یداللہ حسینی کی تہنیت
بیدر: 16/ستمبر (وائی آر) جناب سید یداللہ حسینی صدر کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کو علی امبرگاؤں کے مسلمانوں نے تہنیت پیش کرکے ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کی اپیل کی ہے کہ دیہات کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بننی چاہیے۔ عموماً شہروں کی خبریں ہی اخبارات میں شائع ہوتی ہیں۔ جبکہ دیہات کے بہت سے مسائل ہیں۔
اگر ان مسائل کو اخبارات میں جگہ ملتی رہے گی تو ہمارے مسائل بھی حل ہوں گے۔ درگاہ حضرت غیبی پیررحمتہ اللہ علیہ کے احاطہ میں سید یداللہ حسینی کو شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر جناب موسی علی شاہ متولی درگاہ حضرت غیبی پیررحمتہ اللہ علیہ، شیخ معین الدین صدر مسجد محمدی علی امبر، نوجوان صحافی محمدنبی بھالکی، صحافی اور شاعر محمدیوسف رحیم بیدری،فوٹوگرافرخواجہ قطب الدین، دیہات کے ذمہ داران میں عبدالغفور صاحب، محمد اعظم،عبدالعلیم وغیرہ موجودتھے۔