ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں آئیٹا کی جانب سے سیرت النبیؐ پر تحریری وتقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد

ہمناآباد: 20/ڈسمبر (ایس آر) ہمناآباد میں آل انڈیاء آئیڈیل ٹیچرس آسوسی ایشن کی شاخ کے تحت الا مین اسکول بی بی گلی سیرت النبیؐ کے عنوان پر تحریری وتقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جسکی صدارت سید کلیم الدین (آئیٹاصدر) نے کی اس مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلاک ایجوکیشن آفیسر شیو راچپا والی،سید فرقان پاشاہ ضلعی انگلش سبجیکٹ آفیسر، محمد محبوب پٹیل ہائی اسکول ٹیچرس یونین صدر،محمد افتخار احمد امیر مقامی، محمد محسن ڈائریکٹر پرائمری ٹیچرس اسو سی ایشن نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید فرقان پاشاہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی کے وہ تعلیم کے ذریعہ اپنی زندگی کو بہتر بنائے اسکے لیے انہوں نے طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازے اور مزید کہا کے آج کے اس مسابقتی دور میں تعلیم حاصل کرنے میں امیر و غریب کا کوئی فرق نہیں ہے غریب سے غریب طالب علم بھی سچی محنت و لگن سے کامیابیوں کے آسمان کو چھو سکتا ہے اس بات کی زند ہ مثال ہمارے ملک کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے،پی،جے،عبدالکلام ہیں انہوں نے غریبی میں پرورش پائی مگر سچی محنت ولگن سے انہوں نے صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہوئے ہوئے ہیں۔

بعد ازاں طلبہ کا تحریری وتقریری مقابلہ منعقد کیا گیا،تقریری مقابلہ میں انعام اول مہک ترنم طالبہ الا مین ہائی اسکول بی بی گلی نے حاصل کیا انکو نقد پندرہ سوروپے سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا،انعام دوم شادان پبلک اسکول ہمناآباد کی طالبہ عالیہ فردوس نے حاصل کیا اور انعام سوم سید نواز الامین ہائی اسکول بی بی گلی نے حاصل کیا۔

پرائمری اسکول کے طلبہ کے لئیے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں انعام اول صوفی فرحہ الامین اسکول منااکھیلی نے حاصل کیا،انعام دوم عائشہ فاطمہ سرکاری اسکول نندگاؤں کی طالبہ نے حاصل کیا،انعام سوم ہوریاء فاطمہ الامین اسکول ہمناآباد نے حاصل کیا اسی طرح تحریری مقابلہ میں انعام اول محمد مستان شادان پبلک اسکول کے طالب علم نے حاصل کیا،انعام دوم نسرین بیگم سرکاری ہائی اسکول ہڈگی نے حاصل کیا،انعام سوم سومیہ بیگم سرکاری اسکول نندگاؤں کی طالبہ نے حاصل کیا۔ محمد سلیم مدرس،محمد شکیل،اور محمد مجیب مدرس نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!