بیدر ہارٹی کلچر کالج میں خون کاعطیہ کیمپ
بیدر: 20/ڈسمبر (وائی آر) این یس یس یونٹ اور ریڈ کراس، بیدر، ایچ ڈی ایف سی بینک بیدر اور ہارٹی کلچر کالج کے اشتراک سے دودن قبل ہارٹی کلچر کالج کے احاطہ میں خون کاعطیہ کیمپ منعقد کیاگیا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے وجے ریڈی نے افتتاح کیا۔ اور بتایاکہ خون کاعطیہ دے کر معاشرے کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ ہنگامی طورپر خون کی ضرورت ہوتی ہے تو خون کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں دیاجاسکتا۔
ہارٹی کلچر کالج کے معاون میڈیکل افسر ڈاکٹر ملیکارجن والیکار نے کہاکہ خون دینے سے زندگی ملتی ہے۔ طلبہ، اسٹاف نے رضاکارانہ طورپر خون کاعطیہ دینے آگے آئے ہں َ خون کاعطیہ دینے سے آدمی صحت مند رہتاہے۔ کولیسٹرول قابومیں ہوتاہے۔ بیدر ہارٹی کلچر کالج کے ڈین ڈاکٹر رویندرمولگے نے پروگرام کی صدارت کی اور کہاکہ عطیہ دینے میں خون کے عطیہ سے بڑھ کر کوئی اور نہیں۔ ہر ایک کو خون کاعطیہ کرنے کی انھوں نے صلاح دی۔
بیدر خون کاعطیہ مرکز کے سندھیا، این ایس ایس، اورریڈ کراس کے سچن داوے، معاون مینجر ڈاکٹر اشوک سوریہ ونشی، ڈاکٹر ششی دھر چوہان اور دیگر موجودتھے۔ جیوتیرمئی نے نظامت کی۔ بھاگیہ شری نے اظہار تشکر کیا۔ 50سے زائد اسٹاف نے خون کاعطیہ دیا۔ جس کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔