دہلی میں زبردست زلزلہ کے جھٹکے
شمالی ہندوستان کے ساتھ دہلی اور این سی آر میں جمعہ کی شام 5 بجکر 15 منٹ کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے اسلام آباد اور پاک مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
دہلی این سی آر میں تقریباً 50 سیکنڈ تک جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی وجہ سے خوفزدہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔