ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: منتخب عوامی نمائندوں کا کردار افسوس ناک، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں

ہمناآباد میں مسافر بنگلہ چو راستہ تا قومی شاہراہ تک سڑک کی تعمیر سست رفتاری کا شکار

ہمناآباد: 29/جولائی (ایس آر) ہمناآباد میں مسافر بنگلہ (آئی بی گیسٹ ہاؤس) چو راستہ تا قومی شاہراہ تک چار لائین والی سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے گذشتہ سال جون 2020 میں رکھا تھا اس سڑک کی تعمیر کا جملہ تخمینہ 5کروڑ87لاکھ روپئے ہے جسکی جملہ لمبائی بمشکل صرف1 کلو میٹر سے بھی کچھ کم ہے اس سڑک کی تعمیری کاموں میں چارلائین کی سڑک، نالی، ڈیوائیڈر، فٹ پاتھ اور بجلی کے کھمبے نصب کرنا ہے۔

سنگ بنیاد رکھنے کے کئی ماہ بیت جانے کے بعد اس کام کو شروع کیا گیا ہے سڑک کی تعمیری کاموں میں ہو رہی تاخیر کا خمیازہ یہاں پر کاروبار کرنے والے تاجرین کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور کاروباری احباب کا جو سامان فروخت کرنے کے لئے دوکانوں میں رکھا ہواہواتا ہے وہ دھول اور غرد وغبار کی وجہہ سے بہت جلد خراب ہو رہاہے اور جب بارش ہوتی ہے تو اس سڑک کی حالت ناقابل بیان ہوتی ہے کیچڑ کی وجہہ سے کئی ٹو وہیلر گاڑیاں پھسلن کا شکار ہو رہی ہیں۔

اس سڑک پر ایک شادی خانہ بھی موجود ہے مگر سڑک کی خستہ حالی کی وجہہ سے اکثر وبیشتر احباب یہاں پر اپنی شادیاں انجام دینے سے گُریز کر رہے ہیں،لاک ڈاؤن کے چلتے کئی شادیوں کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے اب جب کے لاک ڈاؤن ختم ہو چکا ہے اس کے باوجود اس فنکشن ہال کی جانب عوام رُخ نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث فنکشن ہا ل کے مالکین کو مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔عہدیداران کی لاپرواہی کہیں یا چشم پوشی کہیں مگر ہر حال میں عوام کو ہی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندوں کا کردار بھی افسوس ناک رہا ہے کوئی بھی منتخب عوامی نمائندے اس حساس مسلۂ پر لب کشائی کی زحمت گوارہ نہیں کر رہے ہیں۔ مرحوم معراج الدین کا انتقال 2008میں ہوا ہے جب سے لیکر آج کی تاریخ تک ہمناآباد کی سیاست میں کوئی مظبوط حزب اختلاف کا لیڈر بن نہ سکا، ہمناآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی قد آور لیڈران موجود ہیں مگر ان کو ہمناآباد کی عوام کے مسائل سے کچھ بھی واستہ نہیں ہے ان کوعوام کی یاد صرف اور صرف انتخابات کے وقت ہی یادآتی ہے۔اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا یہ فرض بنتا ہے کے وہ عہدیداران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اس سڑک کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!