ضلع بیدر سے

سرکاری اردو اسکول کے طلبہ میں یاران ادب نے گرم کپڑے اور تعلیمی اشیاء مفت تقسیم کیں

بیدر:17/ڈسمبر (وائی آر) فارغِ دیوبند جناب عبدالرحیم صدر ایس ڈی ایم سی اور چیرمین یاران ادب اوراد(بی) شاخ نے سرکاری اردوہائرپرائمری اسکول اوراد(بی) میں یاران ادب بیدر کی جانب سے طلبہ میں گرم کپڑے اور تعلیمی اشیاء کے تحائف کی تقسیم تقریب میں بحیثیت صدر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجینئر بلڈنگ پر بلڈنگ تعمیر کررہاہے اور ڈاکٹر فیس پر فیس بڑھائے جارہاہے، اس زمانے میں یارانِ ادب بیدرکے سکریٹری جناب محمدیوسف رحیم بیدری قوم کی فکر میں غلطاں وپیچاں ہیں۔ بچوں کو پڑھائی میں اپنی سی مدد کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وہ ایک اچھے شاعراور ادیب ہیں۔ کتابیں لکھتے ہیں۔ بے شک ان کی کتابیں ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔ کتابیں لکھنا ایک فن ہے۔ جبکہ جنگ آزادی میں شاعروں نے انگریزوں سے کامیاب لڑائی لڑی۔ مولوی عبدالرحیم فارغِ دیوبند نے طلبہ کو تلقین کی کہ خد اکے بعد سب سے بڑا مرتبہ والدین کا ہوتاہے اور ان کے بعد اساتذہ کادرجہ ہے۔

ہفتم جماعت کے بعد طلبہ تعلیم ترک نہ کریں۔ تعلیم ہی سے سربلندی ہے۔ طالبات تعلیم حاصل کریں گی تو معاشرہ مستحکم ہوگا۔ ایس ڈی ایم سی صدر نے زور دے کر کہاکہ اس دنیا میں رہنمابن کرآنے والے پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم لیڈر تھے، قائد تھے، امام تھے اور سارے عالم کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے تھے۔ اس لئے ہماری بچیوں کو بھی چاہیے کہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے قائدانہ کردار اداکریں۔ انھوں نے حساب اور سائنس جیسے مضامین سے نہ ڈرنے کوکہااور بتایاکہ مسلما ن نرم مزاج ہوتے ہیں۔حساب اور سائنس مضامین کو ئی مشکل مضمون نہیں ہوتے۔

بیدر سے تشریف لائے مہمان جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب بیدر نے یاران ادب بیدر کی جانب سے طلبہ وطالبات میں تحائف پیش کئے۔ 10طالبات کو سوئٹر، 7طلبہ وطالبات کو گرم ٹوپی، کئی ایک طلبہ وطالبات میں کاپی، پین، پنسل، ربر، اورقلم تراش (شارپنر) تقسیم کیاگیا۔ اسکول کمیٹی کی جانب سے موصوف کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔

بعدازاں انھوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والدین جس محنت و مشقت اور شفقت کے ساتھ آپ کو پالتے اور پڑھاتے ہیں، اس کو یادرکھیں اورجب بڑے ہوکر کچھ کمانے کے لائق ہوجائیں تو خود بھی دوسروں کی مدد کریں۔ تمام طلبہ وطالبات نے ہاتھ اٹھاکر اس بات کا حلف لیاکہ وہ بڑے ہوکر سماجی خدمت کے کام میں لگے رہیں گے۔ طالبہ عرشیہ فاطمہ کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز ہوا۔ طالبہ سعیدہ نے حمد شریف اور طالبہ بانوبیگم نے نعت شریف کانذرانہ پیش کیا۔ جبکہ طالبہ سمیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!