اتر پردیش کےسبھی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ: شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
شہریت قانون کو لے کر اتر پردیش میں ہنگامہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا پرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اے ایم یو نے 5 جنوری تک چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور دوسری طرف لکھنو کے جامعہ ندوۃ العلماء کے طلبا نے بھی خوب مظاہرہ کیا۔ علی گڑھ، سہارنپور اور میرٹھ وغیرہ میں انٹرنیٹ پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی ہے اور اب خبر ملی ہے کہ اتر پردیش کے سبھی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ڈی جی پی او پی سنگھ نے میڈیا کو دی۔