ضلع بیدر سے

کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بھیم واد) میں مسلم نوجوانوں کوعہدے

بیدر: 14/نومبر (وائی آر) کرناٹک دلت سنگھر ش سمیتی (بھیم واد) ضلع سمیتی بیدر میں ضلع سنچالک شری کلیان راؤ بھوسلے کی قیادت میں نئے خازن، ضلع سنچالک اور اراکین کی نامزدگی عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب کلیان راؤ بھوسلے ضلع سنچالک بیدر، اشوک سوگم، دلت ودیارتھی وفاق بیدر،اور سید آصف ضلع مینارٹی صدر دلت ودیارتھی وفاق بید رنے اپنے دستخط سے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بھیم واد) کے ضلع سنچالک کلیان راؤ بھوسلے اور دلت ودیارتھی وفاق کے ضلع سنچالک اشوک سوگم کی قیادت میں 12/نومبر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر چوک پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔

تمام کمیٹیوں نے تنظیم کے بارے میں بات کی۔ اس کااستحکام پیش نظر رہا۔ جس کے پیش نظر سید نعمان کو خازن، سید میرعمران علی کو ضلع سنچالک اور دستگیر پاشاہ ایم اے، مبین صدیقی کو کمیٹی کے اراکین متفقہ طورپر نامزد کیاگیا۔اس موقع پر ان تمام کی گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!